امریکی فوجیوں میں خودکشی کے کیسز میں اضافہ

2023/08/09 15:46:27
شیئر:


سٹیٹسکا کی ویب سائٹ پر شائع اعدادوشمار کے مطابق، عراق اور افغانستان ویٹرنز آف امریکہ (آئی اے وی اے) ممبرز 2022 کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والے تقریبا نصف افراد نے فوج میں شمولیت کے بعد سےخودکشی کا ارادہ کیا۔ یہ ان نو فیصد سے بہت بڑا اضافہ ہے جنہوں نے  سائن اپ کرنے سے پہلے اپنی جان لینے کے بارے میں سوچا تھا۔ بوسٹن یونیورسٹی کے تھامس ہاورڈ سوٹ کی 2021 کی ایک رپورٹ کے مطابق، حالیہ برسوں میں نائن الیون کے بعد کی جنگوں میں سرگرم فوجی اہلکاروں اور سابق فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
حاضر سروس فوجیوں اور سابق فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافے کی وجوہات میں فوجی ماحول و تربیت ،صدمےاور تناؤ کا زیادہ سامنا کرنا شامل ہے۔ تاہم فوجیوں کو زیادہ دیر تک فوج میں  رکھنے کے لیےغیر روایتی دھماکہ خیز آلات میں اضافے اور طبی علاج میں پیش رفت جیسے عوامل کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔