31ویں سمر یونیورسٹی گیمز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

2023/08/09 16:55:07
شیئر:


8 اگست کو ، چین کے شہر چھنگ دو میں بارہ روزہ 31 ویں سمر یونیورسٹی گیمز  اختتام پذیر ہوئے۔ چھنگ دومیں دنیا بھر کی جامعات کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ ان شاندارمقابلوں میں حصہ لیا ۔دنیا بھر کے 113 ممالک اور علاقوں سے 6500کھلاڑیوں نے اس یونیورسیئڈ میں حصہ لیا۔ دنیا بھر سے آئے یہ کھلاڑی میدان میں تو ایک دوسرے کے حریف تھےلیکن میدان سے باہر ایک دوسرے کےدوست بنے اور انہوں نے مل کر دنیا کو  ایک پرجوش اوربھرپور ورلڈ یونیورسٹی گیمز دیکھنے کا موقع دیا ۔