چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹرین حادثے پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو تعزیت کا پیغام

2023/08/10 09:55:34
شیئر:

9 اگست کو چینی  وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان میں ٹرین حادثے پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو تعزیت کا پیغام بھیجا۔

وانگ ای نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے نواب شاہ میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ چین پاکستان کا چاروں موسموں کا  اسٹریٹجک پارٹنر  اور آہنی بھائی ہے ۔ میں چین کی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور دلی طور پر دعا کرتا ہوں کہ زخمیوں کی صحت یابی جلد ممکن ہو۔