امریکی معیشت کی تنزلی امریکیوں کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟

2023/08/10 15:06:21
شیئر:


امریکہ کی مالی بدحالی، افراط زر اور 32 ٹریلین ڈالر کے ناقابل تلافی قومی قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے ، امریکی معیشت کی درجہ بندی "ٹرپل  اے" سے کم کر کے "ڈبل اے + "  کردی گئی ہے۔ یہ ایک دہائی میں دوسری معاشی گراوٹ ہے۔

امریکہ کی معاشی تنزلی ہر امریکی کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ اگر وفاقی حکومت کو اپنے قرضوں پر زیادہ شرح سود ادا کرنی پڑتی ہے تو امکان ہے کہ کانگریس کو زیادہ ٹیکسوں کا نفاذ کرنا پڑے گا اور امریکیوں کے پاس معیشت میں واپس دینے کے لیے کم رقم ہوگی ، جس کے نتیجے میں معاشی ترقی سست ہو جائے گی ، اشیاء اور سروسز  غائب ہونا شروع ہو جائیں گی اور لامحالہ معیار زندگی میں کمی ہوگی.

یورپی یونین کو درپیش موجودہ معاشی مشکلات اس بات کی ایک مثال ہیں کہ امریکہ مستقبل قریب میں کن حالات کا سامنا کر سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، یورپی لوگوں کی کھپت کی صلاحیت کم رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی معیشت سست روی کا شکار ہے. یہ صورتِ حال مختلف عوامل مثلاً عمر رسیدہ آبادی اور آگے بڑھنے کے لیےمحنت  کی ترغیب کے فقدان وغیرہ کی وجہ سے ہے . امریکہ کی معیشت آج بھی مضبوط ہے لیکن  یورپ کا معاشی زوال اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ اگر مالیاتی صورتِ حال کی سمت کو درست نہیں کیا گیا تو یہ واضح ہے کہ امریکہ کس طرف جا رہاہے۔