روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے یورپی کمپنیوں کو 100 ارب یورو سے زائد کا نقصان ہوا ہے ، برطانوی میڈیا

2023/08/10 10:59:42
شیئر:

برطانوی فنانشل ٹائمز کے مطابق  حال ہی میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے باعث کئی یورپی کمپنیوں کے موجودہ آپریشن کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کمپنیوں کا نقصان 100 ارب یورو سے تجاوز کر گیا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے حال ہی میں 600 بڑی یورپی کمپنیوں کے آپریٹنگ حالات کا سروے کیا اور نتائج سے ظاہر ہوا کہ 176 کمپنیوں کو روس میں اپنے آپریشنز میں کٹوتی، فروخت یا بندش کی وجہ سے 100 ارب یورو سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق روسی یوکرین تنازعہ سے یورپی توانائی کمپنیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، مالیاتی صنعت، پبلک سروسز  اور آٹو مینوفیکچرنگ کی صنعت کو بھی بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا. مستقبل میں مزید یورپی کمپنیاں روس کے خلاف یورپی پابندیوں کا شکار ہوں گی۔