برطانیہ میں افراط زر کی وجہ سے مشہور ریٹیل سٹور نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

2023/08/11 10:32:31
شیئر:

گزشتہ سال سے برطانیہ میں افراط زر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے بینک آف انگلینڈ کئی بار شرح سود میں اضافہ کر چکا ہے اور معیشت مسلسل دباؤ میں آ رہی ہے۔ 1930 میں قائم ہونے والے ایک بڑے ریٹیل سٹور چین "ولکو" نے 10 اگست کو دیوالیہ پن کا اعلان کر دیا۔
برٹش اسکائی نیوز نے 10 تاریخ کو کہا کہ افراط زر اور شرح سود میں مسلسل اضافے کا سلسلہ وار رد عمل سامنے آ رہا ہے اور برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو تنظیم نو یا دیوالیہ پن کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے ۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ افراط زر  اور شرح سود میں مسلسل اضافے نے برطانوی صارفین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ جیسا کہ شرح سود میں اضافے کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ، برطانیہ کی معیشت کو مستقبل میں مزید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔