پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سےسی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکے کا اجرا

2023/08/11 09:38:57
شیئر:

پاکستان کے مرکزی بینک نے 10 اگست کو  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے اسی دن ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اقتصادی ترقی میں زبردست شراکت کی ہے۔سی پیک  کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی حکومت نے 100 روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ 11 تاریخ سے عوام پاکستان کے مرکزی بینک کے ذریعے یہ یادگاری سکہ حاصل کر سکتے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری "بیلٹ اینڈ روڈ" کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ 2013 میں اس کے آغاز کے بعد سے، چین اور پاکستان نے کوریڈور کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصول پر عمل کیا ہے، متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کیے ہیں، پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نیا محرک شامل کیا ہے اور علاقائی روابط اور انضمام کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔