کھیلوں کو فروغ دیں اور جسمانی صحت کو بہتر بنائیں

2023/08/11 16:23:28
شیئر:

8 اگست کو ، چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز  کامیابی سے اختتام پذیر ہوئیں ،اسی دن چین کا قومی فٹنس ڈے  منایا جا تا ہے  ۔ گزشتہ چند دنوں میں دنیا بھر سے نوجوان ایتھلیٹس نے دنیا  کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے کے جذبے اور خوشی کا اشتراک  کیا۔لوگوں نے اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے  کھیلوں اور فٹنس کے لیے بے پناہ  جوش و خروش دکھایا ۔ چین میں منعقد ہونے والا کھیلوں کا ہر ایونٹ دنیا کو ایک متحرک چین دکھا رہا ہے اور  جسمانی ورزش میں حصہ لینے والا ہر فرد  بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہش  کی عکاسی کرتا ہے۔

چین میں منعقد ہونے والے عالمی معیار کے   کھیل ہر بار میزبان  شہر کے لئے کھیلوں کی ایک بہت بڑی وراثت چھوڑیں گے ، جیسے چھنگ دو   یونیورسٹی  گیمز  کے 49 مقابلوں کے مقامات  چھنگ دو  یونیورسٹیز  اور شہریوں کے لئے فٹنس مقامات بن جائیں گے۔ ورلڈ  یونیورسٹی گیمز  نے کھیلوں کے لئے مقامی لوگوں کے جوش و خروش کو بھی متحرک کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ  چھنگ دو میں عوام کے لیےکھیلوں کے  100 سے زائد مقامات  مفت ہوں  گے۔  2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے  تعمیر  کیا گیا نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول   جو  عوام کے لیے  کھول دیئے جانے والے  بیجنگ سرمائی اولمپک کے ابتدائی مقامات میں سے ایک ہے ،یہاں  اسکیٹنگ کے بہت سے شوقین افراد   ضرور جاتے ہیں  ۔ سرمائی اولمپکس کے لئے بنائے گئے کھیلوں کے مقامات کی ایک بڑی تعداد اب عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں  اور "300 ملین لوگوں کو آئس اینڈ سنو سپورٹس میں حصہ لینے کی ترغیب دینا" بھی ایک حقیقت بن گیا ہے۔

اس کے علاوہ، چین میں عوامی  کھیلوں کے ایونٹس ہوتے رہتے  ہیں، جو کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کے جوش و خروش کو بہت بڑھاتے ہیں. مثلاً  سنکیانگ  کا "ہیمئی کپ"،اس  دیہی باسکٹ بال لیگ میچز   کے لیے  مختلف کاؤنٹیز اور شہروں میں 46,702 کوالیفائر کھیلے گئے، جن میں  سنکیانگ کے پورے   14 پریفیکچرز  اور شہروں کا احاطہ کیا گیا ، ان میں  6 ملین سے زیادہ افراد نے حصہ لیا  اور اس ٹورنامنٹ کی طرف مقامی لوگوں کا جوش و خروش اور  دلچسپی  باسکٹ بال ورلڈ کپ کے برابر تھی۔ صوبہ گوئے جو  کے  پہاڑی علاقے میں اس موسم گرما میں ، شوقیہ فٹ بال کھیلنے والوں کے مقابلوں  نے مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کی ۔  مقابلوں میں شریک  ٹیموں  میں سبزیاں  اگانے والے، مچھلی بیچنے والے، مزدور، ریستوراں کے باورچی اور کالجز کے طالب علم  وغیرہ شامل تھے۔ وہ ایک مشترکہ شوق کی وجہ سے اکٹھے ہوئے تھے۔   مقابلوں کے مقام پر ہزاروں تماشائیوں کا سونامی تھا  اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے   شوق سے ان مقابلوں سے لطف اٹھایا ۔  کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح کے مقامی کھیلوں کی سرگرمیاں جذبات کو  جگاتی  ہیں، جوش بڑھاتی  کرتی ہیں اور لوگوں کے دلوں کو جوڑتی ہیں۔

چین  کے مختلف علاقوں میں اپنی مقامی خصوصیات کے مطابق  کھیلوں کی عوامی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ مشلا صوبہ گوئے زو کے فٹبال میچ ،  سنکیانگ کے باسکٹ بال مقابلے ، صوبہ ہائی نان کے والی بال مقابلے اور حو نان اور گوانگ دونگ صوبوں میں ڈریگن بوٹ ریس  وغیرہ ، ان مقابلوں  نے کھیلوں کے لیے لوگوں کے جوش و خروش کو بہت زیادہ متحرک کیا ہے اگرچہ شرکاء کی مختلف سماجی شناخت ہے اور وہ مختلف  علاقوں میں رہتے  ہیں  لیکن وہ سب اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے پر فخر  اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان شوقیہ ایتھلیٹس کے مقابلوں میں زیادہ تر شہری اپنے مشاغل کے مطابق جسمانی ورزش میں حصہ لیتے ہیں ۔ وہ   اکثر  رہائشی  علاقوں میں قائم  جم اور  کھلے میدان میں نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ  ویاڈکٹس کے نیچے کھیلوں کے پارک، پرانی  فیکٹری مرمت و تزئین  نو کے بعد  بنائے جانے والے اسپورٹس پارکس میں جوش و خروش کے ساتھ ورزش کرنے آتے ہیں ۔ بہت سے غیر ملکی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو فٹنس ایکسر سائز  جیسے چہل قدمی، روڈ رننگ اور اسکوائر ڈانس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر حیران ہو تے ہیں  ۔  چھنگ دو  ورلڈ  یونیورسٹی  گیمز کے دوران ، غیر ملکی ایتھلیٹس نے بھی چھنگ دو اسٹریٹ اسکوائر ڈانس ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسکوائر ڈانس کی دلکشی کا تجربہ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک چین میں باقاعدگی سے جسمانی ورزش میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد 500  ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور "کھیل ایک اچھا ڈاکٹر ہے" کا تصور لوگوں کے دلوں میں اپنی جڑیں گہری کر چکا ہے۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں، زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں اور فٹنس کی سرگرمیوں   میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یہ آہستہ آہستہ زندگی کا ایک نیا رجحان  بن رہا ہے. جسمانی فٹنس ایک لمبی زندگی   گزار نے  میں مدد دے سکتی ہے، معیار زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر سکتی ہے.