طبی دیکھ بھال چین کے غیر ملکی امداد کے کام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سال چین کی پہلی
غیر ملکی طبی امدادی ٹیم کی روانگی کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ 1963 میں پہلی طبی ٹیم
الجزائر بھیجے جانے کے بعد سے، چین کی غیر ملکی طبی امدادی ٹیموں نے تقریباً 30
کروڑ مریضوں کا علاج کیا ہے۔گزشتہ 60 سالوں میں، چینی طبی ٹیم ایشیا، افریقہ،
لاطینی امریکہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں یہ خدمات سر انجام دے چکی ہے۔
یاد
رہے کہ اپریل 1963 میں، چینی حکومت نے الجزائر کی حکومت کی اپیل کا فعال طور پر
جواب دیتے ہوئے طبی امدادی ٹیموں کی پہلی کھیپ الجزائر بھیجی۔1963 سے لے کر اب تک
چین نے 27 طبی ٹیمیں اور 3,522 افراد پر مشتمل طبی عملہ الجزائر روانہ کیا
ہے، الجزائر میں 27 ملین سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے اور 2.07 ملین سے زیادہ
نوزائیدہ بچوں کی پیدائش پر گائنی خدمات فراہم کی ہیں، جس سے چین الجزائر دوستی کی
یادگار قائم ہوئی ہے۔