امریکی کریڈٹ کارڈ کا قرض پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز، امریکی عوام قرض کےدلدل میں

2023/08/11 10:30:25
شیئر:

فیڈرل ریزرو کے ذیلی ادارے فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ  امریکہ میں کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کا پیمانہ 1.03 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے  ، اور  کریڈٹ کارڈ  ڈیفالٹ  کی شرح بھی 11 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے قرضوں میں اضافے کے پیچھے عام امریکیوں کے روز مرہ اخراجات پر دوگنا دباؤ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ملک میں کریڈٹ کارڈ ہولڈرز پر اوسطاً 10,000 امریکی ڈالر کا کریڈٹ کارڈ قرض ہے، اور کریڈٹ کارڈ کے قرض پر سود کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں اپریل اور جون کے درمیان امریکی کریڈٹ کارڈ کے قرض میں 45 بلین ڈالریعنی  4.6 فیصد اضافہ ہوا، یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے تجزیے کے مطابق، وجوہات میں قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ اور فیڈرل ریزرو  کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافہ ہے۔