امریکی ریاست ہوائی میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان

2023/08/12 16:39:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق11 اگست کو،  صحت اور انسانی خدمات کی  امریکی وزیر بیسیرا نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ریاست ہوائی، سرکاری طور پر صحت عامہ کی ہنگامی حالت میں داخل ہوگئی ہے اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور فراہم کنندگان کو ہنگامی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید لچک دی گئی ہے.

 بیان کے مطابق امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی اسٹریٹجک تیاری اور رسپانس ایڈمنسٹریشن (اے ایس پی آر) نے ہوائی میں امدادی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے اور صورتحال سے نمٹنے میں مدد  کے لیے 13 افراد پر مشتمل ایک ابتدائی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

 مقامی وقت کے مطابق 8  اگست  کو  ہوائی کے ماؤوی جزیرے پرشدید  آگ بھڑک اٹھی تھی۔ 11  اگست  کو امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی کی ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست ہوائی میں ماؤوی جزیرے میں آگ لگنے سے مرنے والے افراد کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔