زیمبیا کے عوام کی جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے جبری اخراج کی مخالفت

2023/08/12 16:54:38
شیئر:

جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے  پر عالمی برادری کی جانب سے شدید مخالفت اور مذمت کی گئی ہے۔  اس حوالے سے زیمبیا کے عوام نے بھی اپنی مخالفت کا اظہار کیا  ہے 

 زیمبیا کے  عوام کا کہنا ہے کہ   حیاتیاتی ماحول ایک دوسرے پر انحصار کرتا ہے اور ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ لہذا، ماحولیاتی توازن کے لحاظ سے جاپان کا ایسا کرنا سب سے پہلے بہت سی سمندری مخلوقات  کے نقصان کا باعث بنے گا جو حیاتیاتی تنوع کو متاثر کرے گا اور کچھ سمندری انواع معدوم ہوجائیں گی  جس کا سمندری ماحولیاتی نظام پر منفی اثر پڑے گا. سمندری مخلوقات  کی رہائش گاہیں بھی تباہ ہو جائیں گی، جو بالآخر  انسانی بقا کو متاثر کریں  گی۔

زیمبیا کے عوام کا کہنا ہے کہ وہ   جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے سے متفق نہیں ہیں کیونکہ اس سے انسانی صحت اور حیاتیاتی تنوع پر بہت سے اثرات مرتب ہوں گے۔  اگر جاپان جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے نفاذ کو جبری طور پر آگے بڑھاتا  ہے تو پانچ یا دس سال کے عرصے میں انہیں اپنے اقدامات کے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ   سمندر میں  جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے جاپانی عوام کی صحت اور ماحولیاتی ماحول کو ناقابل تلافی  نقصان ہو گا ۔