انورالحق کاکڑ پاکستان کے نگراں وزیر اعظم ہوں گے

2023/08/12 19:22:05
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12  اگست  کو وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے   انورالحق کاکڑ کو پاکستان کا نگراں وزیر اعظم نامزد کر کے سمری صدر پاکستان کو بھجوائی جس پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔ 

انورالحق کاکڑ  بلوچستان حکومت کے ترجمان تھے اور  مارچ 2018 سے سینیٹ آف پاکستان کے رکن ہیں۔