روسی قیادت ایٹمی جنگ کی اجازت نہ دینے کے اصول پر سختی سے کاربند ہے، روسی وزارت خارجہ

2023/08/12 16:12:08
شیئر:

11 اگست کو روسی وزارت خارجہ نے "روس، برطانیہ اور امریکہ کے ایک دوسرے کے اسٹریٹجک جوہری میزائلوں کو نشانہ نہ بنانے کے فیصلے کی مطابقت" کے بارے میں ایک میڈیا سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روسی قیادت ایٹمی جنگ کی اجازت نہ دینے کے اصول پر  سختی  سے کاربند ہے۔

سرکلر  میں کہا گیا کہ بگڑتی ہوئی بین الاقوامی سلامتی اور تزویراتی استحکام کے پس منظر میں، 1990 کی دہائی کے اوائل سے روس، برطانیہ اور امریکہ کے  مابین   اسٹریٹجک جوہری میزائلوں کو نشانہ نہ بنانے کے  فیصلوں سے متعلق عوامی بحث کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔  روس سے متعلق تمام  متعلقہ فیصلوں اور معاہدوں کو منسوخ  کیے جانے  اور امریکہ اور برطانیہ میں روسی میزائلوں کو نشانہ بنانے کے لیے "نیوکلئر ڈیٹرنس میکانزم  کی بحالی کی آوازیں سنائی دے رہی  ہیں۔

جا ری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے  کہ روس اور اس کے  اتحادیوں کے خلاف جارحیت   کی روک تھام کو یقینی بنانا روس کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے لیکن  اس کے ساتھ ساتھ روسی  قیادت ایٹمی جنگ کی اجازت نہ دینے کے اصول پر  سختی  سے کاربند ہے۔ سرکلر  کے مطابق  روسی فریق کا ماننا ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا اور اس کا آغاز نہیں ہونا چاہیے تا ہم روس اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔