ملائیشیا کے وزیر اعظم اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

2023/08/12 16:22:00
شیئر:

11 اگست کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پینانگ  میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم  نے اس سال مارچ میں اپنے کامیاب دورہ چین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چین، ملائیشیا کا قابل اعتماد اور اچھا دوست ہے۔ ملائیشیا اور چین کے درمیان خصوصی  دوستانہ تعلقات اور مضبوط  دو طرفہ تعاون ہے۔  انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ملائیشیا اور چین کے تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں جو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ  فریقین نے دونوں  رہنماؤں کے مابین  اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا ہے، اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور سیاحتی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم ملائیشیا میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے چینی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج  کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم  کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وانگ ای نے چینی رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعظم چینی عوام کے پرانے دوست ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مضبوط باہمی اعتماد اور دوستی قائم کی ہے جس نے چین اور ملائیشیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی سمت کی نشاندہی کی ہے اور ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ملائیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے، دونوں جانب کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے اور خطے کی ترقی اور احیاء میں نئی شراکتوں  کے لیے تیار ہیں۔