روسی معیشت کو کچلنے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔امریکہ میں روسی سفیر

2023/08/13 16:02:22
شیئر:

امریکہ میں روس کے سفیر انتونوف نے 12اگست  کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں جو  اس طرح کی گزشتہ   پالیسیوں کی ناکامی پر  مسلسل تنقید کے جواب میں مرتب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق  سے واضح  ہے  کہ روسی معیشت کو کچلنے یا روس کی تکنیکی خودمختاری کو کمزور کرنے کی کوششیں ناممکن  ہیں۔

 یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 11  اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ روسی مالیاتی صنعت کے متعدد اہلکاروں اور رشین فیڈریشن آف انڈسٹریلسٹس اینڈ آنٹرپرینیورز پر پابندیاں عائد کرے گا۔