ماؤ وی جزیرے پر آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 89 ہوگئی

2023/08/13 15:43:52
شیئر:

ہوائی کے جزیرے ماؤ وی  میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  89 ہو گئی ہے  اور   لا پتہ افراد کی درست تعداد  بھی حتمی نہیں۔

امریکی ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے 12  اگست  کو کہا  کہ 8 تاریخ کو لگنے والی ماؤ وی جزیرے کی آگ سے 89 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔  جب کہ لاپتہ افراد کی  درست تعداد کا شمار  بھی حتمی نہیں ہے۔

 فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی اور پیسیفک ڈیزاسٹر سینٹر کی جانب سے جاری کردہ آفات سے ہونے والے نقصانات کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق آگ سے 2207 عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 86 فیصد رہائشی مکانات ہیں جن  کی تعمیر نو کی لاگت  تقریبا 5.52 ارب ڈالر  ہے ۔

 11  اگست  کو یو ایس مارکیٹ واچ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آگ نہ صرف رہائشیوں ، ان کے گھروں اور کاروباروں پر براہ راست اثر انداز ہوئی ہے بلکہ اس سے  سیاحت  بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق ہوائی میں ماؤ وی جزیرے کی  آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 8  سے 10 ارب ڈالر کے درمیان لگایا جا رہا ہے۔ 

 گیارہ اگست تک  ماؤ وی کے  مغربی متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا  نظام کسی  حد تک بحال ہو چکا ہے  لیکن  بنیادی ڈھانچے کی مکمل مرمت میں کافی وقت لگے گا اور اسی دن  تک کی اطلاعات کے مطابق   1،418 افراد  اب بھی  پناہ گاہوں میں رہ رہے  ہیں ۔