پاکستان میں چینی قافلے پر حملہ، کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حملہ آوروں کو سخت سزا دے

2023/08/13 21:49:22
شیئر:

13 اگست کو 9 بج کر 17 منٹ پر پاکستان میں گوادر پورٹ کے چینی منصوبے پر کام کرنے والے اہلکاروں کا قافلہ ائرپورٹ سے واپسی پر سڑک کے کنارے نصب بموں اور  فائرنگ کے حملے کا شکار ہوا ۔ تاہم حملے میں تمام  چینی شہری محفوظ رہے۔

کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اور مؤثر اقدامات کرے۔

قونصلیٹ جنرل نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کو فعال کرتے ہوئے مقامی چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کو محتاط رہنے، حفاظتی اقدامات کو اپ گریڈ کرنے، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام، سلامتی کی صورتحال پر گہری توجہ دینے اور حفاظت کو یقینی بنانے کی یاد دہانی کرائی ہے۔