نائجیریا میں مسجد گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

2023/08/13 16:14:02
شیئر:

نائجیریا کی پولیس نے 12  اگست  کو تصدیق کی ہے کہ شمالی نائجیریا کی ریاست کدونا میں ایک مسجد کی عمارت 11 اگست کو جزوی طور پر منہدم ہوئی تھی  جس میں  کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

 کادونا پریفیکچر میں پولیس کے ایک ترجمان نے اسی دن تصدیق کی کہ ریاست کے شمالی حصے میں زاریا قصبے میں ایک مسجد 11 تاریخ کی شام کو اچانک منہدم ہوگئی جس  سے مسجد میں عبادت کے لیے موجود  بہت سے افراد ملبے تلے  پھنس گئے۔ترجمان کے مطابق  ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 10 لاشیں نکالیں اور 25 زخمیوں کو بچایا  گیا جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان نے کہا  ہے کہ  سرچ اینڈ ریسکیو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور متعلقہ محکمے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 نائجیریا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق منہدم ہونے والی مسجد ایک معروف مقامی تاریخی عمارت ہے جسے 19 ویں صدی کی  30 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا اور واقعے سے ایک روز قبل مسجد کی دیوار میں دراڑیں پائی گئی تھیں۔