وانگ ای اور کمبوڈین رہنماؤں کے مابین ملاقات

2023/08/13 15:55:31
شیئر:

12 اگست کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نوم پنہ میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم ہور نام ہانگ اور  نامزد نائب وزیر اعظم سن چنتھول سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے  کمبوڈیا کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور جلد نئی حکومت کی  تشکیل پر مبارکباد پیش  کی  ۔انہوں نے کہا کہ چین  جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور ہم نصیب معاشرے حامی کے طور پر،  ترقی کی راہ پر گامزن ہونے، خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ اور علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں  کمبوڈیا کی حمایت کرتا ہے۔

 وانگ ای نے کہا کہ چین، صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی حکمت عملی  اور رہنما اصولوں  پر عمل کرنے کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے  تاکہ بین الحکومتی رابطہ کمیٹی کے ہم آہنگی کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے  اور نئے عہد میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید گہرا کر نے کے ساتھ  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے عظیم اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین، کمبوڈیا میں  بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور صنعتی ترقی کی سطح کو بہتر کرنے میں تعاون جا ری رکھے گا  تاکہ کمبوڈیا کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کی جا سکے ۔

ہور نام ہانگ اورسن چنتھول نے کمبوڈیا کے ساتھ ایک مضبوط دوست کے طور پر برتاؤ کرنے اور نازک  اوقات  میں ہمیشہ کمبوڈیا کے ساتھ کھڑے رہنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ 

توقع ہے کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور "کمبوڈیا-چین دوستی سال" کے  موقع پر  کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر پہنچایا جاسکے گا اور کمبوڈیا اور چین کے درمیان عظیم دوستی کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔