جاپان کے کئی علاقوں میں فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے خلاف احتجاج

2023/08/13 15:38:41
شیئر:

جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے  اصرار  پر اندرون  اور بیرون ملک زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  شدید مخالفت  کر رہے ہیں ۔  جوں جوں  جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی تاریخ قریب  آ رہی ہے  جاپانی عوام  ریلیوں اور دیگر  احتجاجی طریقوں سے  اپنی مخالفت کا اظہار کر ہے ہیں  اور جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ  اس منصوبے کو  منسوخ کیا جائے اور مسئلے کے حل کے لیے  دیگر مناسب طریقوں پر غور کیا جائے۔

کاناگاوا پریفیکچر سے آنے والے   مظاہرین نے کہا کہ  یہ ہماری نسل کی ذمہ داری ہے۔ہمیں  مستقبل کی خاطر  جوہری حادثات کی وجہ سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور  اپنی آواز بلند کرتے رہنا چاہئے.

 

ناگانو پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کاکہنا تھا  کہ  جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ اگر ہم اسے فوری طور پر نہیں روکتے ہیں تو  ڈر ہے کہ یہ سنگین نتائج کا سبب بنے گا اورلازماً جاپان کو بھی  متاثر کرے گا کیوںکہ  دنیا کے سمندر آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں  امید ہے کہ سب اس  منصوبے کی مخالفت کریں گے اور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے احمقانہ عمل کو روکنے کے لئے مل کر کام کریں گے.

 مظاہرین کا یہ  بھی  کہنا  تھا  کہ وہ مستقبل میں بھی احتجاجی  ریلیاں نکالتے رہیں گے اورانہیں  امید  ہے کہ ٹیپکو اور جاپانی حکومت سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کو منسوخ کریں گے۔