جنوبی کوریا میں ایران کے تقریبا 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال ہو چکے ہیں : ایرانی مرکزی بینک

2023/08/14 10:53:21
شیئر:

13 اگست کو جنوبی کوریا اور ایران کے متعدد ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کےصدر فرزین نے 12 اگست کو سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا میں ایران کے تقریباً 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اثاثوں کو تیسرے ملک کے بینکوں کے ذریعے یورو میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں ایسی اشیاء کی خریداری کے لیے قطر میں چھ ایرانی بینکوں کو منتقل کیا جائے گا جن اشیا پر مغرب کی جانب سے پابندیاں نہیں ہیں ۔
تیرہ اگست کو جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اس بنیاد پر اس خبر کی تصدیق کرنے سےانکار کر دیا کہ یہ حساس موضوع  ہے۔تاہم گیارہ اگست کو امریکی وائٹ ہاوس کے اہل کار کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے دستبرداری اور ایران پر متعدد بار پابندیاں عائد کرنے کے بعد جنوبی کوریا نے مئی 2019 سے جنوبی کوریا میں ایرانی اثاثے منجمد کر دیے تھے ۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ نے حال ہی میں قیدیوں کے تبادلے کےمشروط معاہدےکے تحت ایران کے بیرون ملک منجمد اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کیے ہیں جن میں جنوبی کوریا میں تقریبا 6 ارب امریکی ڈالر اور عراق میں بڑی مالیت کے منجمد اثاثے بھی شامل ہیں۔