13 اگست کو پاکستان میں گوادر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر
حملہ ہوا ۔ حملے میں تمام چینی شہری محفوظ رہےاور انہیں بحفاظت رکھا گیا ہے
۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی سخت مذمت
کی۔سفارتخانے اور کراچی میں چینی قونصل خانے نے فوراً ہنگامی ردعمل کیا اور پاکستان
سے اس واقعے کی مکمل تفتیش کرنے،مجرموں کو سخت سزا دینے اور اس قسم کے واقعات کے
دوبارہ رونما ہونے سے بچنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اختیار کرنے کا مطالبہ
کیا۔
چین پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرے گا اورپاکستان
میں چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کاتحفظ کرے گا۔
موجودہ سکیورٹی صورتحال کو
مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں چینی سفارتخانے نے پاکستان میں چینی شہریوں کو اپنے
تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔