یورپی یونین کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

2023/08/14 10:43:51
شیئر:

حال ہی میں،درآمد شدہ مائع قدرتی گیس کی ناکافی فراہمی کے بارے میں خدشات کے باعث یورپی یونین کی گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے. متعدد  ماہرین نے تجزیہ کیا کہ روس یوکرین تنازع سے متاثر ہو کر یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے روسی توانائی کی درآمدات کم کر دیں اور روسی توانائی کے متبادل تلاش  کیے۔ لیکن حقیقت میں ، اس اقدام نے نہ صرف یورپی توانائی کے بحران کو جنم دیا ، بلکہ یورپی یونین کا دوسرے خطوں سے توانائی کی فراہمی پر انحصار بھی بڑھ گیا ، جس سے توانائی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ 

جرمن توانائی کمپنی ای او این کے سی ای او لیون ہارڈ برن بام کا کہنا ہے  کہ مستقبل میں یورپ میں روسی توانائی کی درآمدات میں کمی کا رجحان جاری رکھنے  اور  اسی قیمت پر توانائی کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے یورپ میں قدرتی گیس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔