امریکی ریاست پنسلوینیا میں گھروں میں دھماکے ،پانچ افراد ہلاک

2023/08/14 10:39:24
شیئر:


13 اگست کو امریکی ریاست پنسلوینیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ12 اگست کو ریاست کے دوسرے سب سے بڑے شہر پٹسبرگ کے قریب پلم نامی قصبے میں مکانات میں ہونے والےدھماکےسے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 3  زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق 12اگست کو تقریبا 10 بج کر 23 منٹ پر الارم بجا جس پرپولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکے میں کم از کم تین مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک درجن سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔ پلم پولیس ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے 13 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہلاک ہونے والے 5 افراد میں 4 بڑے اور ایک نو عمر شامل ہے۔

مقامی حکام کے مطابق تین زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا  جن میں سے دو کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ایک شدید زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔
دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حفظِ ماتقدم کے طور پر متعلقہ اداروں نے اس علاقے میں گیس اور بجلی کی فراہمی عارضی طور پر منقطع کردی ہے۔