جاپان کی اوکیناوا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے امریکی فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ

2023/08/14 10:51:08
شیئر:

جاپان کے اخبار "ریوکیو شنپو" کے مطابق 13 اگست  کو جاپان کی اوکیناوا انٹرنیشنل یونیورسٹی نے امریکی فوجی اڈے کی وجہ سے شور، آلودگی اور حفاظتی خطرات کے خلاف ایک ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ امریکی فوج فوری طور پر فوتنما بیس بند کرے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے پر اکثر اوقات ہونے والاشور شرابا آس پاس کے رہائشیوں اور طلبہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔اس کے علاوہ  یہ بھی علم ہوا ہے کہ بیس کے قریب پانی میں نامیاتی فلورائیڈ مقررہ معیار سے زیادہ ہو چکا ہے اور اس سے لوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

13 اگست 2004 ء کو اوکیناوا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک بڑا امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے، یونیورسٹی میں تعطیل تھی اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.