نصف امریکیوں نے صحت کی دیکھ بھال کے امریکی نظام کو ناکام قرار دے دیا

2023/08/15 16:04:23
شیئر:

ایک امریکی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ ہیلتھ اور گیلپ  کے ایک سروے میں تقریبا نصف امریکی یا تقریبا 114 ملین افراد نے ملک کے طبی نظام کو ناقص یا ناکام  قرار دیا ہے ۔ سروے  میں 5,500 سے زائد شرکاء سے صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں کے لئے گریڈ فراہم کرنے کے لئے کہا گیا جس کے نتائج انتہائی منفی آئے ہیں۔۔ سروے میں کچھ خاص  گروہ  جیسے سیاہ فام اور ایشیائی امریکی عدم مساوات اور دیکھ بھال کے حوالے سے نظام پر زیادہ تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیے ہیں ۔ ماہرین کے خیال میں کئی سالوں سے زیادہ  قیمتوں،  عدم مساوات اور طبی بلوں کی ادائیگی کے لئے  ادھار لینے   پر مجبور امریکیوں  کی جانب سے  اس نظام کو ناقص اور ناکام قرار دینا تعجب کی بات نہیں۔