امریکہ کا ایپیک اجلاسوں میں شرکت کے لیے روسی عہدیداروں کو ویزا جاری کرنے سے انکار

2023/08/15 11:21:22
شیئر:

14 اگست کو امریکہ میں متعین روسی سفیر اناطولی انتونوف نے کہا کہ امریکہ نے ایشیا و بحرالکاہل کے اقتصادی تعاون کی تنظیم" ایپیک " کے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے روسی نمائندوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعدد وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے عہدیداروں کو (امریکہ میں) داخلے کے لیے ویزانہیں ملا ہے ۔ 

ایپیک رہنماؤں کا غیررسمی اجلاس نومبر میں امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں منعقد ہوگا اور اس سے پہلے وزارتی اجلاس اور سینئر عہدیداروں کی میٹنگز منعقد ہوں گی۔