سوڈان میں چارماہ سے جاری مسلح تنازع کے باعث صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے

2023/08/15 10:36:44
شیئر:

سوڈان میں 15 اپریل کو شروع ہونے والا مسلح تنازع پورے چار ماہ سے جاری ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سوڈان میں اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد خوراک اور ادویہ جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہے ۔ لوگوں کے لیے  صورتِ حال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ 

 "مسلح تنازعات کے مقامات اور واقعات کا ڈیٹا بیس پروجیکٹ "نامی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق انہوں نے مسلح تنازع کے آغاز سے لے کر 4 اگست تک سوڈان میں 1300 سے زائد پرتشدد واقعات ریکارڈ کیے جن کے نتیجے میں 5000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تنظیم کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جون کے مقابلے میں جولائی میں سوڈان کے دارالحکومت میں شہریوں کے خلاف تشدد میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، سوڈان میں مسلح تنازع کے باعث 4.25 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں، جن میں سے تقریبا 970،000 نے پڑوسی ممالک میں پناہ لی ہے. اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں مجموعی طور پر 24.7 ملین افراد کو فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے، لیکن اب تک صرف 3 ملین افراد ہی اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں تک پہنچ پائے ہیں۔ 

سوڈان میں صحت کی صورتحال بھی تشویش ناک ہے اور یہاں ملیریا، ڈینگی بخار اور ہیضے جیسی متعدی بیماریوں کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔