امریکی شہر سان فرانسسکو بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے

2023/08/16 15:37:04
شیئر:

امریکی ویب سائیٹ  curbed.com میں شائع ایک مضمون کے مطا بق  سان فرانسسکو ایک ایسا شہر  بن چکا ہے جہاں کے رہنے والوں کو اب یہ  امید ہی نہیں کہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

کرونا وبا  کے بعد سے یہ شہر اب تک زندگی کی جانب  نہیں لوٹ سکا۔یہاں کے مزدوروں کے پاس کام نہیں  ہے،دفاتر خالی رہتے ہیں، ریستوراں بند ہیں، ٹرانزٹ ایجنسیاں دیوالیہ ہیں  اور عوامی خدمات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی تحقیق کے مطابق  شہر کے مرکزی علاقے میں سیل فون کی سرگرمی وبائی امراض سے پہلے کی سطح کا 32 فیصد ہے جب کہ نیویارک میں یہ 75 فیصد ہے۔شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بھی بدترین حالات کا شکار ہے اور شہر غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے۔مضمون کے مطابق کووڈ  19 کے بعد سے یہ  شہر سنبھل نہیں سکا اور اگر حکومت نے توجہ اور مالی امداد نہ دی تو اب اس کے سنبھلنے کی کوئی امید بھی نہیں۔