کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے کا سلسلہ جاری، ہنگامی حالت کا اعلان

2023/08/16 10:52:00
شیئر:


کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ میں ایک بار پھراضافہ ہو گیا  ہے۔  15 اگست کو کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں کی حکومت نے مسلسل جاری آتش زدگی اورانخلاء کے مسائل سے نمٹنے کے لیے  پورے خطے کے ہنگامی حالت میں ہونے کا اعلان کیا۔ 

 اس کے علاوہ شمال مغربی علاقوں کے دارالحکومت ییلو نائف شہر کے متعدد علاقوں میں انخلا کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ییلو نائف کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی یادادشت میں یہ پہلا موقع ہے جب انہیں انخلا کا الرٹ موصول ہوا ہے۔ 

کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں اب تک سینکڑوں مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور کئی قصبوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔