چین کی کنزیومرمارکیٹ کی مسلسل بحالی دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتی ہے ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/08/16 10:49:07
شیئر:

15 اگست کو چین کے اقتصادی اعداد و شمار جاری کیے گئے جن کے مطابق قومی معیشت بحال ہوئی اور خدمات کی کھپت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں خدمات کی خردہ فروخت میں سال بہ سال 20.3 فیصد اضافہ ہوا۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحت ، ثقافتی، کھیلوں اورتفریحی سرگرمیوں کی کھپت کی وجہ سے، متعلقہ سروسز کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. اسی عرصے کے دوران  اشیا کی مجموعی خردہ فروخت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  7.3 فیصد اضافہ ہوا۔

کھپت اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن ہے۔ اس وقت عالمی معیشت کی بحالی کمزور ہے۔ چین کی صارفین کی مارکیٹ کی مسلسل بحالی دنیا کے لیے کیا مواقع لائے گی؟ ماضی میں، چین کی کھپت کی بنیاد خریداری تھِی ، لیکن اب یہ رفتہ رفتہ سروسز کی کھپت کی طرف مڑ رہی ہے۔ چینی باشندوں کے فی کس کھپت کے اخراجات میں، سروس کی کھپت 40فیصد سے زیادہ ہے. کھپت کے ڈھانچے کی اس تبدیلی نے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے لئے ترقی کا نیا موقع فراہم کیا ہے ۔ 

چند روز قبل چین کی ریاستی  کونسل نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے 24 پالیسی اقدامات  اپنائے جن میں  سروسز کے بہت سےشعبے کھولنے کی توسیع شامل ہے۔  ٹیلی مواصلات، فنانس، بائیو میڈیسن اور دیگر شعبوں میں مزید کھلے پن  سے چین کی سروس انڈسٹری کی ترقی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے زیادہ گنجائش بنے گی.  

اس وقت بین الاقوامی ماحول بدستور الجھا ہوا اور شدید ہے اور چین کی معاشی ترقی کو چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم  چین کی معاشی بہتری کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے اور اس میں اب بھی بڑی لچک اور صلاحیت موجود ہے۔ چیلنجز کے باوجود اعلی معیار کی ترقی حاصل کرنا چین کی معیشت کے لیے نا قابل تبدیل رجحان ہے۔