امریکہ میں آرکنساس کے محکمہ تعلیم نے اپنے اسکولوں سے اے پی افریقن امریکن اسٹڈیز کورس ہٹا دیا

2023/08/17 15:03:33
شیئر:

امریکی ویب سائیٹ اے بی سی نیوز کے مطابق آرکنساس کے محکمہ تعلیم نے اپنے اسکولوں سے اے پی افریقن امریکن اسٹڈیز کورس کو  اسکولوں کے کھلنے سے ایک دن پہلے ہٹا دیا ہے

ریاست کی پیشہ ورانہ تنظیم برائے اساتذہ  کا کہنا ہے کہ یہ اقدام "جمعہ کی صبح 4:02 بجے" اٹھا یا گیا  جب کہ کلاسز کا آغاز پیر سے ہونا تھا ۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کورس کو  نکال دیا جانا  ایک اور نسل پرستانہ اقدام ہے جو پہلے ہی دیگر ریاستوں میں  اٹھا یا جا چکا ہے ۔

2023-22 میں شروع ہونے والا اے پی افریقی امریکن کورس پہلی بار اس وقت تنازعات کا مرکز بنا جب فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کی انتظامیہ نے جنوری میں اس کورس کو مسترد کردیاتھا ۔