امریکہ میں بے گھر افراد کی شرح ،ریکارڈ رفتار سے بڑھ رہی ہے

2023/08/17 10:50:00
شیئر:

معیشت پربڑھتے ہوئے دباؤ اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات  کے باعث، اس سال امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھنے کی شرح تاریخ کی تیز ترین شرح کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ سروے کے مطابق، امریکہ میں بے گھر افراد مجموعی طور پر خراب صحت، منشیات کے غلط استعمال اور تشدد کا سامنا کرتے ہیں، اور ان کی بقا کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

حال ہی میں وال اسٹریٹ جرنل نے 300 سے زیادہ تحقیقی اداروں سے 577,000 بے گھر افراد کا ڈیٹا حاصل کیا۔ اعداد و شمارکے مطابق، اس سال امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2007 میں سروے کے آغاز کے بعد سے  تیز ترین شرح اضافہ ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں بے گھر افراد میں سے 30٪ کیلیفورنیا میں ہیں۔