ہوائی کے رہائیشیوں کے لیے ہوائی میں رہنا مشکل ہو گیا

2023/08/17 14:50:57
شیئر:

امریکی ویب سائیٹ سی این این بزنس کے مطابق ہوائی کی جدید تاریخ کی سب سے ہولناک تباہی کے ایک ہفتے بعد ماؤوی  کے رہنے والے امدادی کیمپس کے رحم و  کرم پر ہیں ۔رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک آئندہ کے حکومتی اقدامات سے لا علم ہیں ۔ماؤوی کے رہنے والوں اور آگ میں گھروں سمیت مالی نقصان اٹھانے والوں کو خوف ہے کہ حکومت انہیں ان کے آبائی گھر اور زمین چھوڑنے کا کہے گی ۔یہ خوف بھی موجود ہے کہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے ادائیگی کی جائے گی یا نہیں اور  کیا  مکینوں کو اپنے طور پر اپنی زندگی کو بالکل نئے سرے   سے شروع کرنا پڑے گا۔بد ترین آگ کے بعد روز مرہ معمولات شدید متاثر ہیں اور تین سے چار افرد پر مشتمل خاندان کے کفیل کو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے  ایک  سے زیادہ  نوکریاں کرنی پڑ رہی ہیں ۔