رئیل اسٹیٹ ڈیویلپرزہوائی کے جزیرے ماووِئی میں لگی آگ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

2023/08/18 10:46:13
شیئر:

ہوائی کے جزیرے ماووئی کے آگ سے متاثرہ علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے، تاہم امریکی رئیل اسٹیٹ انویسٹر اس آفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچ جانے والوں کی زمین حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر اصل مقامی باشندوں میں شدید عدم اطمینان پایا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ڈیویلپرز کے رویے نے ان مقامی باشندوں کے پرانے زخموں کو کھرچ دیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جب سے ماؤئی میں آگ لگی ہے، امریکی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے ان رہائشیوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے، جن کے مکانات کو نقصان پہنچا یا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ بہت سے مقامی رہائشیوں کو رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کی جانب سے پیغام موصول ہوئے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو یاد دہانی کروائی تاکہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو اس کا فائدہ اٹھانے سے روکا جائے۔ متاثرین کو خدشہ ہے کہ اگر امریکی حکومت کی مدد اور انشورنس معاوضے میں تاخیر ہوئی، تو  جن مقامی باشندوں کے  مکانات آتشزدگی کا شکار ہوئے ہیں، ان کی امید ختم ہو جائے گی  اور مجبوراً وہ اپنی زمین بیچنے کا انتخاب کریں گے ۔ ایسا ہوا تو  کمیونٹی کی صورتحال غیر معمولی طور پر بدل جائے گی جس سے رہائشی مکانات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔