جنوبی کوریا کی غیر سرکاری تنظمیوں کی جانب سے جنوبی کوریا-امریکی فوجی مشقوں کے خلاف احتجاجی ریلی

2023/08/19 16:38:53
شیئر:

18 تاریخ کی شام کو، سول سوسائٹی کی تنظیموں نے جنوبی کوریا اور امریکی فوجوں کی جانب سے جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے  منعقد کی جانے والی  مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سیول کے مرکز میں ایک ریلی نکالی۔ 
ریلی میں شریک شہریوں نے موم بتیاں روشن کیں، "جزیرہ نما کوریا میں  مزید جنگ نہیں"، "جنوبی کوریا-امریکہ-جاپان فوجی اتحاد کی مخالفت"، اور "جنوبی کوریا-امریکہ جنگی مشقیں  بند کرو" کے نعرے لگائے"۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشقوں سے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔