کیمپ ڈیوڈ سربراہی اجلاس شاید ہی امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات کو چھپا سکے، ماہرین

2023/08/20 17:05:21
شیئر:

19 اگست کو کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یو ایک بار پھر امریکی صدارتی تفریحی مقام کیمپ ڈیوڈ میں ایک ساتھ دوستانہ انداز میں کھڑے ہوئے نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن کا بنیادی ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ واشنگٹن کے اہم ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ سہ فریقی تعاون آئندہ چند سالوں تک  جاری رہ سکے۔
امریکی  کے آر اے این ڈی  کارپوریشن تھنک ٹینک کے ایک سینئر  ماہر سیاسیات  جیفری ہورننگ نے کہا کہ جنگ کے دور کے تلخ اختلافات کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ لیکن  امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان اتفاق کی "آسان " وجہ شمالی کوریا تھا تاہم بہت سے پیچیدہ مسائل اب بھی ان ممالک کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بائیڈن انتظامیہ نے سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کو مزید پائیدار بنانےسہ فریقی تعاون کی "ادارہ سازی" کے خیال کو آگے بڑھانے کی بھر پور کوشش کی لیکن موجودہ اعلامیے میں  اعلیٰ امریکی حکام کی جانب سے  پہلے بار بار استعمال کئے جانے والے الفاظ ، جیسے "ادارہ سازی" ، "ہاٹ لائن" کا قیام اور "ہنگامی اقدامات" کا ذکر نہیں کیا گیا۔