دازو راک کارونگز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے بیورو آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے درمیان تعاون کا معاہدہ

2023/08/20 19:18:12
شیئر:

غاروں کے مندروں کے تحفظ پر پہلا بین الاقوامی فورم 19 سے 21 اگست تک چین کے شہر چونگ چھنگ میں منعقد ہوا۔ فورم کے دوران چونگ چھنگ دازو راک کارونگز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیورو آف آرکیالوجی اور میوزیم کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا کے بیورو آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر عبدالصمد نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ چونگ چھنگ میں دازو راک کے نقش و نگار میں بہت سے غار کے مجسمے پاکستان میں گندھارا کے کھنڈرات سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ آج، پاکستان اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بہت قریبی تعاون ہے۔  انہوں نے خصوصی طور پر ذکر کیا کہ پاکستان میں گندھارا کے کھنڈرات میں چینی نشانات موجود ہیں اور چینی دوستوں کو دورے کی دعوت دیتے ہیں۔
چونگ چھنگ دازو راک کارونگز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین جیانگ سیوئی نےچائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ   دونوں فریقوں نے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے یہ معاہدہ ثقافتی  آثار کے تحفظ میں میں مدد فراہم کرے گا۔