فجی کی کچھ شخصیات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جاپان کے ایٹمی آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کی شدید مخالفت

2023/08/20 16:19:00
شیئر:

حال ہی میں، جنوبی بحرالکاہل  کے ملک فجی میں کچھ لوگوں اور سماجی تنظیموں نے جاپانی حکومت کی جانب سے عالمی برادری کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کو زبردستی فروغ دینے کے خلاف شدید احتجاج کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جاپانی فریق فوری طور پر اس منصوبے کو روکے۔
فجی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ فجی پارٹی کے رہنما ساویناسا ناروبے نے چند روز قبل کہا تھا کہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے سے بحرالکاہل پر شدید اثرات مرتب ہوں گے، جس پر فجی کے عوام اپنی بقا کے لیے انحصار کرتے ہیں. فجی کونسل آف سوشل سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانی کٹاناسیگا نے کہا کہ بحرالکاہل جاپان کے لیے جوہری آلودہ پانی خارج کرنے کے لیے "ڈمپنگ گراؤنڈ" نہیں ہے۔ یہ لڑائی صرف جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے بارے میں نہیں ہے، "ہم بحر الکاہل کے جزیروں کے عوام کے وقار کے لیے لڑ رہے ہیں۔"
فجی کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کولیشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا جوہری آلودہ پانی بحرالکاہل میں چھوڑنے کا منصوبہ بحرالکاہل کے علاقے کے تمام لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں جاپانی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو فوری طور پر روکے۔
فجی کی نوجوانوں کی تنظیم "فیوچر جنریشن الائنس" نے اس ماہ کے شروع میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جاپان کا جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا منصوبہ "سمندری ماحولیاتی نظام کو دیرپا نقصان پہنچانے کا امکان  ہے۔" بین الاقوامی برادری   کو اتحاد کرنے پر قائل  کیا جائے اور جاپان پر زور دیا جائے  کہ وہ اپنے جوہری آلودہ پانی کو ذمہ داری سے ٹھکانے لگانے کے لیے دیگر حل تلاش کرے۔