امریکی افواج کے انخلا کے دو سال بعد بھی افغان اثاثے منجمند ہیں، رپورٹ

2023/08/20 17:06:28
شیئر:

19 اگست کو افغانستان نے قومی آزادی کی 104 ویں سالگرہ منائی۔ امریکی افواج کے عجلت میں انخلا کے تقریباً دو سال بعد افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بتدریج بہتر ہوئی ہے۔ تاہم یہ جنگ زدہ ملک ایک نایاب امن کی طرف گامزن ہے لیکن اسے اب بھی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکہ نے طویل عرصے سے افغان حکومت کے اثاثے جاری نہیں کیے جس سے درآمدات اور برآمدات کی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے پاس اصل میں تقریباً 9 بلین امریکی ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، جن میں سے تقریباً 7 بلین امریکی ڈالر امریکی بینکوں میں جمع تھے۔ افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ رقوم منجمد کر دی گئیں۔ افغان معیشت کے ماہر رحیم نے برہمی  سے کہا کہ امریکہ نے اثاثے منجمد کر دیے ہیں جو اصل میں افغانستان میں درآمدات اور برآمدات کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے، ملکی معیشت کیسے چل سکے گی؟ 
یکطرفہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تعمیر نو کے نازک مرحلے میں افغان عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ۔پینے کا صاف پانی، خوراک اور ادویات تک دستیاب نہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 کے آخر تک افغانستان میں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والوں کی تعداد تقریباً 34 ملین ہو  گئی تھی  جو کہ ملک کی آبادی کا 85 فیصد بنتے ہیں۔