امریکی ریاست ہوائی کے موئی جزیرے میں آتشزدگی کے منفی اثرات جاری

2023/08/21 16:26:21
شیئر:

ہوائی کے علاقے موئی میں آگ لگنے کے ایک درجن سے زائد دنوں کے بعد بھی تقریباً ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والے مقامی افراد بے بس اور مایوس محسوس کر رہے ہیں ۔ تاحال  سرکاری طور پر مرنے

 والوں کی تعداد 114 ہے۔ لیکن مقامی لوگوں کے مطابق آگ سے متاثرین کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 آتشزدگی کے دوران پانی کی بندش کی وجہ سے مقامی لوگ شدید غصے میں ہیں ۔ لیکن اب تک کسی شخص یا متعلقہ فریقوں  کی جانب سے ان ذمہ داریوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے علاوہ  مقامی لوگوں کو اس آفت کے بعد زندگی کی بحالی میں  مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے. ایسا دکھائی دیتا ہے کہ  اس سے پہلے کہ مقامی امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے تمام کام مکمل کریں اور آگ کے ملبے کو صاف کریں، مقامی لوگوں کو صرف انتظار کرنا پڑے گا۔