برکس ممالک وسیع تر تعاون کے خواہاں

2023/08/22 10:10:00
شیئر:

پندرہواں برکس سربراہ اجلاس 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہو رہا ہے ۔ جنوبی افریقہ کی جوہانسبرگ یونیورسٹی میں سینٹر فار افریقہ چائنا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ مونیا نے سی جی ٹی این کو انٹرویو دتے  ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال کے اجلاس سے "جنوبی ممالک کی آواز وں کو تقویت ملے گی" ۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اجلاس میں میکانزم اور نئے ممبروں کی بھرتی کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہونے کا قوی امکان ہے۔