جنوبی افریقہ کی بزنس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کی صدر شی کے مضمون کی ستائیش

2023/08/22 15:23:54
شیئر:

21 آگست کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا اہم مضمون جنوبی افریقہ کے مرکزی اخبارات اور آزاد میڈیا ویب سائٹ پر شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان ہے " چین -جنوبی افریقہ کے تعاون کے بحری جہاز کو روانہ ہونے دیں" ۔مضمون میں چین – جنوبی افریقہ تعلقات کے " سنہری دور" میں داخل ہونے کی ستائیش پیش کی گئی اور کہا گیا کہ چین اور جنوبی افریقہ  کے درمیان بنیادی تنصیبات، ڈیجیٹل معیشت،  تکنیکی اختراعات اور توانائی کی بہتری سمیت شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے ۔

جنوبی افریقہ کی بزنس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین مارٹن کنگسٹن نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک کی بنیادی تنصیبات ، تکنیکی اختراعات سمیت دیگر شعبوں میں تبدیلی لانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا اور چین-افریقہ تعاون  افریقہ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔انہوں  توقع ظاہر  کی ہے کہ چینی اور افریقی حکومتیں اور عوام مشترکہ طور پر اعتماد اور بھروسے سے بھرپور بین الاقوامی تعلقات قائم کریں گے۔