چین عالمی غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایف اے او

2023/08/23 09:51:40
شیئر:

بائیس  اگست کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے چین میں 40 سالوں کے رپورٹ کارڈ  کا اجرا کیا اور عالمی غذائی تحفظ میں چین کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

 چین ایف اے او کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ 1973 سے اب تک ایف اے او نے چین میں 30 صوبوں کے احاطے پر مشتمل  508 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جس میں تقریبا 371 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے زرعی پالیسیوں اور حکمت عملیوں، غذائی تحفظ اور غذائیت میں مثبت تبدیلیاں  آئی ہیں۔

 چین میں ایف اے او کے نمائندے کارلوس واٹسن نے کہا کہ  ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عظیم اہداف کے حصول میں چین کے شراکت دار بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کوششوں کے ذریعے چین نے دنیا کی آبادی کے تقریباً پانچویں حصے کو دنیا کی 9 فیصد قابل کاشت زمین اور 6 فیصد میٹھے پانی کے وسائل کے ساتھ غذا مہیا کی ہے  جو عالمی غذائی تحفظ میں ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ ایف اے او کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دنیا کے  بڑے  پروڈیوسرز، صارفین، برآمد کنندگان اور زرعی مصنوعات کے درآمد کنندگان میں سے ایک کی حیثیت سے، چین کی مضبوط خوراک کی فراہمی، اسٹاک، تجارت اور کھپت نے بین الاقوامی فوڈ مارکیٹ اور عالمی  غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے.کارلوس کا کہنا ہے کہ  دوسری جانب چین زراعت میں جنوب جنوب تعاون اور سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے میں ایف اے او کا اسٹریٹجک پارٹنر بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں تبدیلیاں بہت حیران کن ہیں، اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ چین دیگر ترقی پذیر ممالک کو ان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کے لئے  اپنے تجربے کے اشتراک  میں  پر عزم  ہے جو قابل تحسین ہے۔

.