بیلٹ اینڈ روڈ"کا نیا لینڈ مارک جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے"

2023/08/23 11:55:31
شیئر:

جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے ، جو جلد ہی باضابطہ طور پر آپریشنل ہوجائے گی ، انڈونیشیا میں بڑے آن لائن سوشل پلیٹ فارمز کی ہاٹ سرچ فہرستوں پر غالب ہے۔ حال ہی میں ، سی ایم جی کے نامہ نگار  نے جکارتہ کی سڑکوں اور جکارتہ - بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے تعمیراتی مقامات کا دورہ کیا ، اور  جکارتہ - بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر عام انڈونیشین عوام کے خیالات اور حقیقی رائے معلوم کی۔

 جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے چین اور انڈونیشیا کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو " اور عملی تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو  ایک مکمل نظام، تمام عناصر اور پوری صنعتی چین  کے ساتھ چین کی تیز رفتار ریلوے کا پہلا بیرون ملک تعمیراتی منصوبہ بھی ہے۔

 

جنوب مشرقی ایشیا میں تیز رفتار ریل رکھنے والے پہلے ملک کے طور پر ، انڈونیشیا کے  شہریوں نے کہا کہ "جکارتہ - بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے" اس وقت انڈونیشیا میں سب سے بڑا  نمایاں  منصوبہ  ہے ، اور چین کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ "    جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے  کے حوالے سے جب لوگوں سے بات کی گئی  تو انٹرویو دینے والے افراد نے اس منصوبے پر فخر کا اظہار کیا اور ساتھ  ہی  ٹرین  کے باقاعدہ آغا ز پر  سفر کا دورانیہ  3 گھنٹے سے  کم ہو کر 40 منٹ تک  ہونے  کی  تبدیلی پر حیرانی کا بھی اظہار کیا ۔ کئی افراد نے کہا کہ وہ  ٹرین  کے آغاز پر  سب سے پہلے جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا نہ صرف خود  تجربہ کریں گے  بلکہ اسے سوشل پلیٹ فارمز پر اپنے دوستوں کو بھی دکھائیں گے ۔