ہوائی میں ماؤ وی کی آگ کی امدادی کام جاری

2023/08/23 11:41:49
شیئر:

امریکی ریاست ہوائی میں ماؤوی جزیرے  میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115  ہوگئی ہے جب کہ  850 سے زائد  افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی پولیس  کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 22 تاریخ کی  صبح تک ہلاک ہونے والوں میں  35 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

 مقامی محکمہ  ریسکیو نے اعلان کیا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں موجود  تمام ایک منزلہ عمارتوں کی تلاشی مکمل کرلی ہے اور کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی عمارتوں کی تلاش کا آغاز  کر دیا گیا  ہے ۔