برکس ممالک کامیابیاں رقم کر رہے ہیں، کیا ایسے میں واشنگٹن سو رہا ہے؟ امریکی محققین کا سوال

2023/08/23 16:16:19
شیئر:

ویب سائٹ رسپانسبل سٹیٹکرافٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں   جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس ممالک کے 15 ویں سربراہی اجلاس پر بڑی توجہ دی گئی  ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف برکس  ممالک کامیابیاں رقم کر رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ نے بمشکل ہی اس صورت حال پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔  

امریکی اور مغربی ذمہ داران  واشنگٹن کے روایتی حریف روس اور چین کی بھارت ، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بڑی بیٹھک کو محض گپ شپ قرار دے رہے ہیں ۔لیکن رسپانسبل سٹیٹکرافٹ کے نزدیک  یہ ایک غلطی ہے۔

 برکس آہستہ آہستہ اپنا نشان بنا رہا ہے۔ اس نے حال ہی میں 20 سے زیادہ دیگر ریاستوں سے رکنیت کے لیے بڑی دلچسپی حاصل کی ہے۔ جب کسی کلب میں داخلے کے لیے انتظار کی فہرست طویل ہو ، تو اسے غیر متعلقہ قرار دینا مشکل ہوتا ہے۔برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کا بڑھتا ہوا کردار یہ ظاہر کرتا ہے کہ ورلڈ آرڈر میں امریکی اثر نفوذ کمزور پڑ رہا ہے۔