لیبیا میں متعلقہ فریقوں کی آواز کا احترام کیا جائے گا۔ چین

2023/08/23 11:45:34
شیئر:

22 اگست کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ نے لیبیا کے بارے میں سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ لیبیا کے تمام فریقوں کی آواز کا احترام کرے اور آنکھیں بند کر کے  صرف بیرونی دباؤ یا حل  لیبیا پر مسلط نہ کرے۔

چینی فریق نے نشاندہی کی کہ لیبیا کا مسئلہ سیاست، تاریخ اور قومیت سمیت متعدد عوامل کا نتیجہ ہے اور بیرونی دباؤ اور مداخلت لیبیا میں انتشار کی ایک اہم  وجہ ہے۔

ڈائی بنگ نے حال ہی میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پرتشدد جھڑپوں میں  جانی نقصان  پر کہا کہ  چین لیبیا مسئلے میں  تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بڑھتے ہوئے اقدامات سے گریز کرنے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔