طبی قرضے امریکہ میں متوسط ​​طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کرر ہے ہیں، سی این این

2023/08/24 15:47:25
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ  کے مطابق امریکی میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے  ایک چوتھائی شہریوں کے پاس 2020 میں صحت کی دیکھ بھال کے بل ادا کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں تھے ، اور یہ تعداد 17 ملین کے قریب ہے۔ان کے صحت کے بل ان کی آمدن کے تناسب سے کہیں زیادہ تھے۔

امریکی تھینک ٹینک تھرڈ وے کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اگرچہ متوسط طبقے کے پاس کم آمدنی والے امریکیوں کے مقابلے اچھی بیمہ پالیسیاں موجود ہیں لیکن اس کی وجہ سے ان پر مالی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لوگ ہسپتال کی ادائیگیوں کے لیے قرض لیتے ہیں اور یوں ان کے مالی معاملات بگڑ جاتے ہیں۔

تھرڈ وے میں صحت اور مالیاتی پالیسی کے سینئر فیلو ڈیوڈ کینڈل نے کہا، "طبی قرض خاندانوں کو کئی محاذوں پر سخت متاثر کرتا ہے۔ ان کے لیے صحت کی دیکھ بھال کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور ان کی جیب پر بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔"